کھیل

شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

ہندوستان کے نوجوان بلے باز شبھمان گل نے جنوری کے مہینے کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ جیت لیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو پیچھے چھوڑکر جیتا۔

دبئی: ہندوستان کے نوجوان بلے باز شبھمان گل نے جنوری کے مہینے کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ جیت لیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کو پیچھے چھوڑکر جیتا۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ہیڈ پہلے اور سوریا کمار یا دوسرے نمبر پر برقرار
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ

جنوری کے مہینے میں گل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ونڈے میں ڈبل سنچری کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں بھی سنچری بنائی اور اب وہ ماہ کے بہترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شبھمان گل کے علاوہ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج اور نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر ڈیون کانوے ماہ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے دعویدار تھے۔

شبھمان نے 2023 کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو اس سال سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔ اس میں وہ صرف سات رنز بناسکے۔ اس کے بعد پونے میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی وہ ڈبل فیگرز کو چھو نہیں سکے۔ راجکوٹ میں تیسرے ٹی 20 میں شبمن 46 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

شبمن سری لنکا کے خلاف ونڈے میں شاندار فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے تین ونڈے میچوں میں 70، 21 اور 116 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شبمن نے نیوزی لینڈ کے خلاف خوف و ہراس پھیلا دیا۔ حیدرآباد میں پہلے ونڈے میں انہوں نے 149 گیندوں میں 208 رنز بنائے جس میں ان کے ساتھی بلے باز 28 سے زیادہ کا ہندسہ بھی نہ چھوسکے۔

اس کے بعد انہوں نے دوسرے ونڈے میں ناقابل شکست 40 اور تیسرے ونڈے میں 112 رنز بنائے۔ اس سیریز میں انہوں نے مجموعی طورپر 360 رنز بنائے اور 3 میچوں کی ونڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کردیا۔ گل نے اس فارم کو فروری میں بھی جاری رکھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ونڈے میں 63 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 126 رنز بنائے۔ 17 دنوں کے اندر گل نے 4 سنچریاں اسکور کیں۔ تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے پانچویں ہندوستانی بلے باز بھی بن گئے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے بھی شاندار بولنگ کی ہے۔ سراج نے اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ کی کمی محسوس ہونے نہیں دی جو زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہیں۔