محمد سراج نے اسمتھ کی طرف گیند پھینکنے پر خاموشی توڑ دی
سراج نے کہاکہ اتنے اہم میاچ میں آپ کو اپنے دماغ کو پرسکون کرنے کیلئے یہ کرتے رہنا چاہئے، اس طرح کے مزے سے آپ خود پر دباؤ محسوس نہیں کریں گے اور پرسکون انداز میں کھیلتے رہیں گے۔

لندن: ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ ( ڈبلیو ٹی سی فائنل) کے فائنل میں ہندوستانی باؤلر اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ دراصل، آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ یہی نہیں محمد سراج کے ایک اوور کے دوران اسمتھ نے لگاتار چوکے بھی لگائے۔
دراصل، اسمتھ نے محمد سراج کے اوور میں 2 چوکے لگائے تھے۔ ایسے میں جب سراج تیسری گیند کرنے آئے تو اسمتھ نے اپنا اسٹمپ چھوڑدیا اور سراج کو گیند کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد امپائر نے گیند کو ڈیڈ قراردیا تھا۔ لیکن سراج نے گیند اسمتھ کی طرف پھینک دی۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
ساتھ ہی پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے محمد سراج نے اپنے رویہ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب مذاق میں ہورہا تھا۔ ایسا کچھ نہیں تھا ۔ ہم نے مزے کررہے تھے۔
سراج نے کہاکہ اتنے اہم میاچ میں آپ کو اپنے دماغ کو پرسکون کرنے کیلئے یہ کرتے رہنا چاہئے، اس طرح کے مزے سے آپ خود پر دباؤ محسوس نہیں کریں گے اور پرسکون انداز میں کھیلتے رہیں گے۔
سراج نے مزید ہنستے ہوئے کہاکہ اگر آپ خود پر دباؤ ڈالیں گے تو اس کا اثر آپ کی باؤلنگ پر پڑے گا۔ اس لئے آپ کو یہ کام درمیان میں کرتے رہنا چاہئے۔ وہاں ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔
اسمتھ نے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی 31 ویں سنچری بنائی اور ساتھ ہی یہ ہندوستان کیخلاف ٹسٹ میں ان کی 9 ویں سنچری تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسمتھ جہاں پہلی اننگز میں 121 رنز بنانے میں کامیاب رہے وہیں دوسری اننگز میں وہ جڈیجہ کی اسپین میں کیاچ آؤٹ ہوگئے اور صرف 34 رنز ہی بناسکے۔