شمالی بھارت

17 سالہ لڑکی کا اغوا اور عصمت ریزی

لڑکی کے باپ کی جانب سے درج کردہ شکایت پر ایک کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد عثمان نے بتایا کہ جمعرات کے دن لڑکی سوریمان پور ریلوے اسٹیشن میں پائی گئی۔

بلیا (یوپی): ایک 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور دو ماہ تک عصمت ریزی کے الزام میں یہاں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ ملزم پارس چودھری متوطن بہار کو جمعہ کے دن گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
دوستوں کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچنے والا شخص گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

بیریا پولیس ا سٹیشن کے تحت واقع ایک دیہات سے گزشتہ سال 15 نومبر کو لڑکی کا اغوا کیا گیا۔ لڑکی کے باپ کی جانب سے درج کردہ شکایت پر ایک کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد عثمان نے بتایا کہ جمعرات کے دن لڑکی سوریمان پور ریلوے اسٹیشن میں پائی گئی۔

انھوں نے بتایاکہ لڑکی نے پولیس کو بتایاکہ ملزم اس کا اغوا کرکے اسے تلنگانہ کے شہر حیدرآباد اور بہار کے مقام بھاگلپور لے گیا، جہاں اس نے دو ماہ تک عصمت ریزی کی۔ پولیس نے بتایا کہ چودھری کو جمعہ کے دن گرفتار کیا گیا اور قانون پوکسو کے مختلف دفعات کے تحت عصمت ریزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

a3w
a3w