کھیل

محمد سراج کیریئر کی بہترین ریٹنگ پر پہنچ گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق سراج 563 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہیں۔

دبئی: گزشتہ چند مہینوں میں ہندوستان کے سرکردہ تیز گیند باز کے طور پر ابھرے محمد سراج نے چہارشنبہ کو اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
سراج کو مضبوط سے مضبوط ہوتے دیکھاہے:روہت
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق سراج 563 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہیں۔

سراج نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر یہ ریٹنگ حاصل کی۔ اس کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

دریں اثنا ہونہار نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال نے ہفتے کی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 100 میں جگہ بنا کر لمبی جمپ لگائی۔ دوسرے ٹیسٹ میں 57 اور 38 رن بنانے والے جیسوال (466 ریٹنگ) ٹیسٹ بلے بازوں میں 11 درجے ترقی کر کے 63 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

روہت شرما (نویں نمبر پر) 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان کے ٹاپ ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔ رشبھ پنت (12 ویں پوزیشن) اور وراٹ کوہلی (14 ویں پوزیشن) اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے ہندوستانی ہیں۔ تجربہ کار ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون (879 پوائنٹس) بدستور ٹاپ رینک والے ٹیسٹ بولر ہیں، جب کہ رویندر جڈیجہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں جڈیجہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اشون دوسرے نمبر پر ہیں۔