کرناٹک
کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود سی بی آئی کے نئے ڈائرکٹرمقرر
انہیں چارج لینے کی تاریخ سے دوسال کیلئے ڈائرکٹرسی بی آئی بنایاگیا ہے۔ موجودہ ڈائرکٹرسبودھ کمار جیسوال کی میعاد 25 مئی کو مکمل ہوجائے گی۔

نئی دہلی: کرناٹک کے ڈائرکٹرجنرل پولیس پروین سود کو سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کانیاڈائرکٹرمقررکیاگیا ہے۔ وہ 1986 بیاچ کے انڈین پولیس سرویس(آئی پی ایس) عہدیدار کرناٹک کیڈر ہیں۔
عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ انہیں چارج لینے کی تاریخ سے دوسال کیلئے ڈائرکٹرسی بی آئی بنایاگیا ہے۔ موجودہ ڈائرکٹرسبودھ کمار جیسوال کی میعاد 25 مئی کو مکمل ہوجائے گی۔
آئی اے این ایس کے بموجب پروین سود کافی تجربہ کار عہدیدار ہیں۔ وہ قائدانہ مہارت بھی رکھتے ہیں۔ ان کا تقرر ایسے وقت ہوا ہے جب سی بی آئی کو کئی چیالنجس کا سامنا ہے۔ توقع ہے کہ وہ ایجنسی کو مستحکم کریں گے۔