کھیل

محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش

محمد سراج نے کہاکہ اس طرح کی چیزیں تحریک کا خاتمہ کردیتی ہیں، میں خود ان کا سامنا کرچکا ہوں۔ فاسٹ بولر نے مزید کہاکہ ایک روز اچھی پرفارمنس پر مجھے ہندوستان کا مستقبل قرار دیا جاتاہے تو اگلے روز کہا جاتا کہ ٹیم چھوڑکر رکشہ چلانا شروع کردوں۔

ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج سوشل میڈیا سے ناخوش ہیں۔ محمد سراج نے کہاکہ وہاں شائقین ایک دن میں کسی کو آسمان پر چڑھا دیتے تو اگلے روز زمین پر کھینچ لاتے ہیں۔ سراج نے کہاکہ کسی کو سوشل میڈیا پر برا بھلا کہنا بہت آسان ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ جس کے بارے میں بات کررہے ہیں اس نے کتنی جدوجہد کی ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

 محمد سراج نے کہاکہ اس طرح کی چیزیں تحریک کا خاتمہ کردیتی ہیں، میں خود ان کا سامنا کرچکا ہوں۔ فاسٹ بولر نے مزید کہاکہ ایک روز اچھی پرفارمنس پر مجھے ہندوستان کا مستقبل  قرار دیا جاتاہے تو اگلے روز کہا جاتا کہ ٹیم چھوڑکر رکشہ چلانا شروع کردوں۔

 حیدرآبادی بولر نے کہاکہ اس طرح کی باتوں سے کسی بھی کھلاڑکی کے حوصلے پست ہوسکتے ہیں جو بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی ملک کیلئے ہمیشہ اچھا کرنا چاہتاہے لیکن کھلاڑی بھی ایک انسان ہے جس سے کبھی کچھ غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شائقین کو مشورہ دیاکہ جب وہ کسی کھلاڑی کو اچھی کارکردگی دکھانے پر تاباشی دیتے ہیں تو خراب پرفارمنس پر اس کی ہمت افزائی کریں تاکہ وہ دوبارہ بہتر کھیل پیش کرسکے۔ سراج نے کہاکہ خراب کارکردگی یا ٹیم کی شکست پر مداحوں کا برہم ہونا جائز ہے لیکن انہیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ان کے غصے یا ناراضگی کسی کے کھیل پر اثرانداز نہ ہونے پائیں۔