حیدرآباد

راشن کارڈ ہولڈرز کیلئے ای–کے وائی سی لازمی ،موکا سریندر کی اپیل

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ باقاعدہ راشن اور چاول کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے گھر کے ہر اس فرد کی ای–کے وائی سی لازمی ہے جس کا نام راشن کارڈ پر درج ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو سرکاری قواعد کے مطابق جلد از جلد قریبی راشن ڈپو سے رجوع کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

حیدرآباد: سول سپلائی ڈپارٹمنٹ سرکل–2 یاقوت پورہ کے اے سی ایس او موکا سریندر نے راشن کارڈ ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ای–کے وائی سی مکمل کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن شہریوں کے پاس راشن کارڈ موجود ہے مگر انہوں نے اب تک ای–کے وائی سی نہیں کروایا، وہ جلد از جلد قریب ترین راشن شاپ پر جاکر یہ عمل مکمل کریں۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال
جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام
حقوق العباد کی ادائیگی—صالح اور خوبصورت معاشرے کی بنیاد
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

پرانی حویلی میں واقع سرکل آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے موکا سریندر نے بتایا کہ ان کے سرکل میں 1,23,505 راشن کارڈ رجسٹرڈ ہیں، جن سے 4,87,589 افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ اب تک 2,78,861 افراد نے ای–کے وائی سی مکمل کر لیا ہے، جبکہ 2,08,728 افراد کی تفصیلات اب بھی زیر التوا ہیں۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ باقاعدہ راشن اور چاول کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے گھر کے ہر اس فرد کی ای–کے وائی سی لازمی ہے جس کا نام راشن کارڈ پر درج ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں کو سرکاری قواعد کے مطابق جلد از جلد قریبی راشن ڈپو سے رجوع کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای–کے وائی سی مکمل نہ کرنے والے خاندان آئندہ دنوں میں سرکاری سہولیات سے محروم بھی ہو سکتے ہیں، لہٰذا تمام مستحقین سے اپیل ہے کہ وہ اس عمل میں تاخیر نہ کریں۔