موربی پل سانحہ، عبوری معاوضہ کیلئے 14.62 کروڑ روپئے اوریوا گروپ کی جانب سے ڈپازٹ
کمپنی میں کارگزار چیف جسٹس اے جے دیسائی اور جسٹس بیرن ویشنو پر مشتمل بنچ کو مطلع کیا کہ متاثرین کے لیے عبوری راحت ادا کرنے 14.62 کروڑ روپئے گجرات اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی میں جمع کردیے گئے ہیں۔

احمد آباد: اوریوا گروپ نے آج گجرات ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ موربی پل سانحہ کے متاثرین کے لیے عبوری معاوضہ ادا کرنے فروری میں ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ساری رقم 14.62 کروڑ روپئے ریاستی لیگل سروس اتھاریٹی میں جمع کردی گئی ہے۔
موربی ٹاؤن میں واقع معلق پل گزشتہ سال 30 اکتوبر کو منہدم ہوا، جس کے نتیجہ میں 135 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ برطانوی دور میں تعمیر کردہ پل کی دیکھ بھال اور مرمت کی ذمہ دای اوریوا گروپ پر تھی۔
کمپنی میں کارگزار چیف جسٹس اے جے دیسائی اور جسٹس بیرن ویشنو پر مشتمل بنچ کو مطلع کیا کہ متاثرین کے لیے عبوری راحت ادا کرنے 14.62 کروڑ روپئے گجرات اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی میں جمع کردیے گئے ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا کہ یہ رقم دو یکساں قسطوں میں ادا کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ڈویژن بنچ کی جانب سے 22 فروری کو جاری کردہ حکم کے مطابق رقم میں متاثرین میں تقسیم کی جائے۔