بھارت

اوڈیشہ ٹرین حادثہ کی وجہ سے 100 سے زائد ٹرینیں متاثر

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی/کولکتہ: اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں کل شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجہ سے 58 سے زیادہ ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں، 10 کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا جبکہ 41 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا

ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ روٹ پر 41 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ بدلے ہوئے وقت پر ایک ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرین نمبر 12841 شالیمار – چنئی کورومنڈیل ایکسپریس اور ٹرین نمبر 2 جون کی رات تقریباً 18.55 بجے بہاناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب 12864 سر ایم وشویشوریہ بنگلورو سٹی – ہوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر ریل کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے انجینئرز روٹ کو صاف کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسے اس صدی کا سب سے بڑا ٹرین حادثہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں مرنے والوں کی تعداد 244 سے زائد ہو سکتی ہے۔ اوڈیشہ حکومت کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 900 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن حادثے کے متاثرین کی امداد اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج صبح جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کام پر توجہ دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی (ساؤتھ ایسٹ سرکل) اے۔ ایم چودھری کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی اشارے کے مطابق اس حادثے کے پیچھے انسانی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔