شمالی بھارت

ڈاکٹروں کا کارنامہ، کسان کیلئے نئے قلبی والوو کی تیاری

ایک خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے ایک کسان کے قلب کا ایک والوو تبدیل کرتے ہوئے اسے نئی زندگی دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ والوو ”پیری کارڈیم“ سے تیار کیا گیا جو قلب اور اس کی شریانوں کے اطراف کا ریشہ دار تھیلا ہوتا ہے۔

لکھنو: ایک خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے ایک کسان کے قلب کا ایک والوو تبدیل کرتے ہوئے اسے نئی زندگی دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ والوو ”پیری کارڈیم“ سے تیار کیا گیا جو قلب اور اس کی شریانوں کے اطراف کا ریشہ دار تھیلا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان
مہلوک کسان کی بہن کو 1 کروڑ روپے معاوضہ اور سرکاری نوکری
نقل اُتارنے کا تنازعہ، مودی ایکو سسٹم اچانک کارکرد: کانگریس (ویڈیو)
عوام کو فوقیت دینے والی حکمرانی وقت کا تقاضا: راہول (ویڈیو شیئر)

اس والوو کو اوزاکی ٹیکنک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔ بلرام پور کے ساکن راج مان کو تنفس اور سینہ میں درد کی شکایت کے ساتھ ہاسپٹل لایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ اس کے قلب کا ایک والوو بری طرح رِس رہا ہے۔

ٹنڈر پام ہاسپٹل کے سی ای او ونئے شرما نے بتایا کہ اس علاج کا معیاری طریقہ خراب والوو کو میٹالک والوو سے تبدیل کرنا ہوتا ہے یا پھر خنزیر یا گائے کے پیری کارڈیم سے تیار بائیولوجیکل والوو لگایا جاتا ہے جو زیادہ مہنگا اور کم پائیدارہوتا ہے۔

جامع مشاورت کے بعد مریض کے پیری کارڈیم کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا Aortic والوو تیار کیا گیا اور خراب والوو کو نکال کر اسے لگایا گیا۔

ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ یہ اترپردیش‘ اترکھنڈ‘ بہار اور جھارکھنڈمیں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری تھی۔

a3w
a3w