مشرق وسطیٰ

 ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمین حج کی سعودی عرب آمد

سعودی عرب میں حج کے مناسک کا آغاز 26 جون سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اس سال 26 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔ یہ ”کووڈ 19“ وبا کے بعد پوری صلاحیت کے ساتھ ہونے والا پہلا حج ہوگا۔

مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز جاری ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے ”روڈ ٹو مکہ“ اقدام کے تحت اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)

روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت 7 ملکوں کے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے اور حج کی ادائیگی اور واپسی تک کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کا استقبال پھولوں، کھجوروں اور آب زم زم سے کیا گیا ہے۔

 اس سال سعودی عرب میں حج کے مناسک کا آغاز 26 جون سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اس سال 26 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔ یہ ”کووڈ 19“ وبا کے بعد پوری صلاحیت کے ساتھ ہونے والا پہلا حج ہوگا۔

 یاد رہے ”روڈ ٹو مکہ“ اقدام میں مراکش، ملائیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی اور کوٹ ڈی آئیور سے آنے والے عازمین کو خدمات فراہم کی جارہی ہے۔ اس سال حجاج کرام کی خدمت کے لیے ریکارڈ 14 ہزار افراد پر مشتمل عملہ اور 8 ہزار رضا کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

a3w
a3w