آندھراپردیش

عبوری ضمانت کے بعد چندرابابووجئے واڑہ میں قیامگاہ پہنچے

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد بدھ کی صبح وجئے واڑہ میں واقع اپنی قیامگاہ پہنچے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد بدھ کی صبح وجئے واڑہ میں واقع اپنی قیامگاہ پہنچے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

ان کے مکان کے قریب جمع ان کے حامیوں اورپارٹی کے کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

جیل سے رہائی کے بعد چندرابابو نے کہا کہ جب وہ مشکل میں تھے تو ان کے حامی اور پارٹی کے کارکن سڑک پر تھے جنہوں نے ان کے لئے پرارتھنا کی۔

وہ نہ صرف اے پی،تلنگانہ بلکہ دنیا کے مختلف مقامات میں عوام کی جانب سے ان سے کی گئی محبت کو فراموش نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ان کے 45سالہ کیرئیر کے دوران انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور نہ ہی کسی کو غلطی کی اجازت دی۔انہوں نے ان کی حمایت کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ اداکیا۔