جنوبی بھارت

گورنر کیرالا کے خلاف 15نومبر کو لیفٹ فرنٹ کا ریاست گیر احتجاج

کیرالا میں برسرِ اقتدار لفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف) نے بحیثیت چانسلرریاست کی یونیورسٹیوں میں مبینہ مداخلت پر گورنرعارف محمد خان کے خلاف15 نومبر کو احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

تیرواننتاپورم: کیرالا میں برسرِ اقتدار لفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف) نے بحیثیت چانسلرریاست کی یونیورسٹیوں میں مبینہ مداخلت پر گورنرعارف محمد خان کے خلاف15 نومبر کو احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری ایم وی گوندن اور سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے راجندرن نے مشترکہ طور پر اس کا اعلان کیا۔

عارف محمد خان کی شروع میں چیف منسٹر پی وجین سے اچھی جمی لیکن بعد میں ریاستی حکومت سے ان کا ٹکراؤ ہوگیا۔

سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری نے الزام عائد کیاکہ گورنر کھلے عام کہہ چکے ہیں کہ وہ آرایس ایس کے ہمدرد ہیں۔ گورنر کے خلاف احتجاج تمام ضلع مستقروں پر ہوگا۔