مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط

محکمہ ٹریفک کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3654 ہے، اس کے بعد جدہ سے 1848 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 858 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
پرانا شہر سے نئے شہر میں داخل ہونا انتہائی مشکل
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ


سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 31 اگست 2025 سے 6 ستمبر 2025 تک مختلف شہروں سے ہزاروں موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔


محکمہ ٹریفک کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3654 ہے، اس کے بعد جدہ سے 1848 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔


رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ سے 202، مکہ مکرمہ سے 376، مشرقی ریجن سے 436، طائف سے 88 اورجازان سے 100 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔


سعودی عرب: سنگین ٹریفک خلاف ورزی کرنے پر غیرملکیوں کے لئے سخت سزا کا اعلان

سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔


موٹر سائیکل چلانے والوں کو محکمے نے سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ نہیں تو موٹر سائیکل سے محروم ہوجائیں گے۔