حیدرآباد

حلقہ اسمبلی کاروان کے محلہ جات میں مچھروں کی بہتات، لوگ بیماریوں کا شکار، عثمان الہاجری کا دورہ

حلقہ اسمبلی کاروان کے ضیاء گوڑہ اور کاروان ڈیویژن کے کئی محلہ جات میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے کئی افراد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر معصوم بچے شامل ہیں جو ملیریا، ٹایئفائیڈ جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی کاروان کے ضیاء گوڑہ اور کاروان ڈیویژن کے کئی محلہ جات امام پورا، ڈھور بستی، کیشو سوامی نگر اور سنجے نگر کے علاوہ پنچ بھائی، لکشمی نگر، گلشن رسو میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے کئی افراد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کاروان ساہو میں یوم آزادی تقریب، رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ترنگا لہرایا
بزرگ کانگریس قائد جناب کوڈنڈا اور انچارج کاروان عثمان بن محمد الہاجری کا وینکٹیش نگر ضیاء گوڑا کا دورہ
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین

ان میں زیادہ تر معصوم بچے شامل ہیں جو ملیریا، ٹایئفائیڈ جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ضیاء گوڑا کمیلہ کے قریب ڈمپنگ یارڈ اور موسیٰ ندی کے گندے پانی میں پھیلی ہوئی بیل مچھروں کی افزائش کا سبب بنی ہوئی ہے۔

مقامی افراد کی شکایت پر کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور مذکورہ مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ عہدیداروں بشمول ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی محترمہ ششی ریکھا سے نمائندگی کرتے ہوئے انہیں مسائل سے واقف کروایا۔

انہوں نے تیقن دیا کہ فوری طورپر علاقوں سے مچھروں کے سدباب کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پ انچارج ضیاء گوڑا ڈیویژن ونود چوگلے، یوتھ لیڈر شفیع سمیع، پیوش ساہو ایڈوکیٹ، محمد  بن عثمان الھاجری، روی، علی بن عثمان الھاجری، اسامہ بن عثمان الھاجری، مہیش بابو اور دیگر موجود تھے ۔

a3w
a3w