شمالی بھارت
کوشامبی میں مٹی کی دیوار گرنے سے ماں بیٹے کی موت
جس کے ملبے تلے شریف، اس کی ماں شکینہ بانو (77) اور شریف کا بیٹا شاہ محمد (14) دب گئے۔
کوشامبی: اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے سینی علاقے میں آج مٹی کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹے کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے امبیڈکر نگر اجھوا کے رہنے والے شریف (55) کے گھر کی مٹی کی دیوار آج صبح گر گئی۔
جس کے ملبے تلے شریف، اس کی ماں شکینہ بانو (77) اور شریف کا بیٹا شاہ محمد (14) دب گئے۔
پڑوسیوں نے شریف اور شکینہ کو اسماعیل پور کے اسپتال لے گئے جہاں سے شکینہ بانو کو میڈیکل کالج مانجھن پور بھیج دیا گیا لیکن سکینہ بانو علاج کے دوران دم توڑ گئی، شریف کو اہل خانہ علاج کے بعد گھر لے آئے لیکن چند گھنٹے بعد ہی شریف بھی دم توڑ گیا۔
شاہ محمد کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ وہ زیرعلاج ہے۔