تلنگانہ

نوزائیدہ کو دودھ پلانے کے بعد زچہ خاتون کی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت

نوزائیدہ کو دودھ پلانے کے چند منٹ بعد زچہ خاتون کی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: نوزائیدہ کو دودھ پلانے کے چند منٹ بعد زچہ خاتون کی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حیدرآباد میں نومولود لڑکا کچرا کنڈی میں دستیاب
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق وردھنا پیٹ منڈل کے الندو گاؤں سے تعلق رکھنے والی 25سالہ خاتون سشمتا کو ورنگل کے سی کے ایم گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل میں اس مہینے کی 13 تاریخ کو زچگی کے لیے داخل کیا گیا تھا اور 16 تاریخ کو اس نے ایک لڑکے کو جنم دیا تھا۔

بچے کو صحت کے مسائل کی وجہ سے اسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

سشمتا نے جمعہ کی صبح 4 بجے معمول کے مطابق بچے کو دودھ پلایا۔

اس کے بعد گھر والوں نے صبح 6 بجے اسے اگلے وارڈ میں سویا ہوا پایا۔  وہ ہل نہیں رہی تھی۔اس کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کو اطلاع دی۔

فوری طور پر سشمتا کا معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹرس نے بتایا کہ اس کو حالت نیند میں دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔