شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

مسلمان 15 فروری کو اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں : جمعیت العلما راجستھان

راجستھان کے تمام اسکولوں میں 15 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر یوگا لازمی طورپر کیاجائے گا جس پر جمعیت العلما راجستھان نے اپیل کی ہے کہ مسلمان طبقہ 15 فروری کے دن اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں اور اس تقریب کا بائیکاٹ کریں۔

جئے پور: راجستھان کے علما نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو 15 فروری کو اسکول نہ بھیجیں۔ اُنہوں نے راجستھان حکومت کے یوگا کے بہانے لازماً سوریہ نمسکار کے احکامات کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
اسکولوں میں یوگا کے لزوم کا فیصلہ، محمد امان اللہ خان کا احتجاج
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

راجستھان حکومت نے 15 فروری کو تمام اسکولوں میں ’’سوریہ نمسکار’’ لازم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ راجستھان کے تمام اسکولوں میں 15 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر یوگا لازمی طور پر کیا جائے گا جس پر جمعیت العلما راجستھان نے اپیل کی ہے کہ مسلمان طبقہ 15 فروری کے دن اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجے اور اس تقریب کا بائیکاٹ کرے۔

جئے پور میں ہونے والی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں 15 فروری کے دن اسکولوں میں سوریہ سپتمی کے موقع پر طلبا اور والدین کیلئے اجتماعی سوریہ نمسکار کے حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت ہے اور ہندوستان کے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی کھلی مخالفت ہے۔

جمعیت العلما ہند کے علاوہ دیگر مسلم تنظیموں نے بھی راجستھان ہائیکورٹ میں ایک مشترکہ درخواست داخل کی ہے جس میں 15 فروری کے اِس پروگرام اور اسکولوں میں لازمی سوریہ نمسکار کے فیصلہ کو کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت 14 فروری کو مقرر کی ہے۔

مجلس عاملہ کے اجلاس میں علما نے واضح کیا ہے کہ ہندو سماج میں سورج کو خدا/دیوتا کے طور پر پوجا جاتا ہے، اس عمل میں بولے جانے والے کلمات، اشلوک وغیرہ جیسی سرگرمیاں پوجا کی ایک شکل ہیں جبکہ مسلمانوں کیلئے اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت شرک ہے، اس لئے امت مسلمہ کسی بھی صورت میں اسے قبول نہیں کرے گی۔

علما نے کہا کسی بھی جمہوری ملک میں یوگا کے بہانے کسی خاص مذہب کے عقائد کو دوسرے مذاہب کے لوگوں پر مسلط کرنا، بالخصوص بچوں کو مجبور کرنا آئینی اصولوں اور مذہبی آزادی نیز چائلڈ رائٹس کی کھلی خلاف ورزی اور ایک مذموم سازش ہے۔

a3w
a3w