سوشیل میڈیا

ماں نے بیٹے کے نطفہ سے بیٹی کو جنم دیا

اخلاقیات کے پہلو سے دیکھا جائے تو اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد امریکی معاشرہ اب ایک انسانی معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں رہا ہے جہاں رشتوں کی حرمت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

نیویارک: مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مادر مستعار (سروگیسی) کی کئی کہانیاں آپ نے پڑھی ہوں گی مگر یہ کہانی سب سے مختلف ہے جس میں ایک ماں نے اپنے ہی بیٹے کے نطفہ سے ایک بچی پیدا کی۔

اخلاقیات کے پہلو سے دیکھا جائے تو اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد امریکی معاشرہ اب ایک انسانی معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں رہا ہے جہاں رشتوں کی حرمت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک ماں نے سروگیٹ مدر بن کر اپنے بیٹے اور بہو کے بچے کو جنم دیا۔

https://www.instagram.com/p/CkihR3cMu-0/

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیوی کی ہسٹریکٹومی کروانے کے بعد اس جوڑے کے بعد کوئی آپشن باقی نہیں رہ گیا تھا۔ ہسٹریکٹومی، بچہ دانی کے تمام یا کچھ حصے کو نکالنے کا ایک آپریشن ہے۔

جب جیف ہاک کی 56 سالہ والدہ نینسی ہاک نے انہیں اور ان کی اہلیہ کیمبریا کو سروگیٹ مدر کے طور پر اپنی خدمات پیش کیں تو انہوں نے اسے ایک کامیاب متبادل نہیں سمجھا تاہم خاندان کے لئے انہوں نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پھر 56 سالہ خاتون نے اپنے بیٹے اور بہو کی جوڑی کے پانچویں بچے کو جنم دیا۔ یہ ایک بچی تھی۔

https://www.instagram.com/p/Ch48uJPrIYX/?utm_source=ig_embed&ig_rid=b0348897-95e9-4d8b-bf98-a78c23b30fb4

جیف ہاک، جو ایک ویب ڈویلپر ہیں، نے اس پورے تجربے کو ایک خوبصورت لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کتنے لوگ اپنی ماں کو جنم دیتے ہوئے دیکھ پاتے ہیں؟

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 56 سالہ خاتون 9 گھنٹے تک درد زہ میں مبتلا رہیں۔ انہوں نے اسے ایک قابل ذکر اور روحانی تجربہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچہ پیدا کرنے کے سلسلہ میں نینسی ہاک کو نئے جذبات کے تجربہ کا سامنا رہا۔ بچے کی دادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اس کا نام ہنا رکھا گیا ہے۔

دادی، جو یوٹاہ ٹیک یونیورسٹی میں کام کرتی ہیں، کو ٹیسٹ کرائے بغیر یقین تھا کہ بچہ لڑکی ہی ہوگی۔

a3w
a3w