حیدرآباد

محترمہ عذرا فاطمہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

محترمہ عذرا فاطمہ، جو ایس اے گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ، بہادر پورہ منڈل میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں، کو تدریس میں نمایاں صلاحیتوں کی بنا پر تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔

حیدرآباد: محترمہ عذرا فاطمہ، جو ایس اے گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ، بہادر پورہ منڈل میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں، کو تدریس میں نمایاں صلاحیتوں کی بنا پر تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
محترمہ عشرت سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ تمکین فاطمہ انصاری کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

یہ ایوارڈ پروفیسر امرت راؤ ایجوکیشن سوسائٹی نے ورلڈ انوائر مینٹل آرگنائزیشن ‘ٹیگس فیلنگ انڈیا’ اور ایجوکیشن ورلڈ کے اشتراک سے ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی ہز ہائینس نواب رونق یارجنگ کے ہاتھوں دیا گیا۔

محترمہ عذرا فاطمہ کو اس سے قبل بھی تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی حیدرآباد برانچ کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کی جانب سے بھی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ مل چکا ہے۔ ان کا پہلا تقرر 2001ء میں جی ایچ ایس فلک نما پر عمل میں آیا تھا۔

ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی ای او جناب پومیا نائک، ہیڈ ماسٹر جناب مرزا نصیر بیگ، محترمہ معراج سلطانہ پی آر ٹی یو پریسیڈنٹ بہادر پورہ منڈل، محترمہ ساحرہ بانو پی آر ٹی یو جنرل سکریٹری بہادر پورہ منڈل کے علاوہ دیگر اساتذہ برادری اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

a3w
a3w