حیدرآباد

جی ایچ ایم سی کوسوچھ سرویکشن ایوارڈ

مرکزی وزیر امکنہ وشہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روزنئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈروس کویہ باوقار ایوارڈ عطا کیا۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے سال 2023 کا سوچھ سرویکشن ایوارڈحاصل کیاہے۔آل انڈیاکلین سٹی کے زمرہ میں جی ایچ ایم سی کو پانچ ستارہ کی ریٹنگ کایہ ایوارڈحاصل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

مرکزی وزیر امکنہ وشہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روزنئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈروس کویہ باوقار ایوارڈ عطا کیا۔ایوارڈدینے کی تقریب میں رونالڈروس کے ساتھ جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر(سانی ٹیشن) آر اوپندر ریڈی‘پروجیکٹ منیجر ایس بی ایم سومابھرت اور سانی ٹیشن فیلڈاسسٹنٹ کاپراسرکل منجولہ بھی شریک تھیں۔

شہر حیدرآبادکو5 ایوارڈس کیلئے منتخب کیاگیا ان ملک میں 9واں صاف ستھرا شہر‘ تلنگانہ میں 5ستارہ ریٹنگ کے کچرے سے پاک و صاف شہر‘ ریاست کا پہلا پانچ ستارہ ریٹنگ شہر (آبادی میں ایک لاکھ سے زائد) اور سوچھ سرویکشن کے تحت واٹر۔سٹی ایوارڈ2023 شامل ہیں۔

a3w
a3w