حیدرآباد

زینب سلطانہ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول آصف نگر منڈل 2وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

زینب سلطانہ نے جملہ 35 سال محکمہ تعلیمات میں مختلف عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیں

حیدرآباد : محترمہ زینب سلطانہ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس آصف نگر منڈل 2بنت جناب میر اصغر علی صاحب مرحوم( زوجہ جناب صابر حسین ریٹائرڈ انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاقوت پورہ) چہارشنبہ 31 دسمبر 2025ء کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئیں

متعلقہ خبریں
ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس چارمینار 2 آئی نہرو بابو وظیفہ پر سبکدوش
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

محترمہ کا پہلا تقرر 1990ء میں ڈی ایس سی کے ذریعے گورنمنٹ پرائمری اسکول دودھ باولی پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں 1992 میں آندھرا پردیش پبلک سروس کمیشن سے بحیثیت اسکول اسسٹنٹ بیالوجیکل سائنس گورنمنٹ ہائی اسکول جامعہ عثمانیہ پر تقرر عمل میں آیا

زینب سلطانہ نے جملہ 35 سال محکمہ تعلیمات میں مختلف عہدوں پر نمایاں خدمات انجام دیں  اور آصف نگر منڈل 2 سے بحیثیت ڈپٹی  انسپکٹر آف اسکولس ،وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہو گئیں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے پر عہدہ داران تعلیمات، اساتذہ کی انجمنوں کے قائدین ،اساتذہ برادری نے انہیں اور جناب صابر حسین کے علاوہ ان کے فرزندان شاہنواز حسین رضوی ،عمران حسین رضوی اور وجاہت حسین رضوی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا