تعلیم و روزگارتلنگانہ

نرمل میں پیر کو سائنس، میتھس، انوائرنمنٹل اور انسپائر ایگزیبیشن کا آغاز

ریاستی سطح کے سہ روزہ سائنس ،میتھس ، انوائرمینٹل اور انسپائر ایگزیبیشن ۔2023 کے مقام سینٹ تھامس ہائی اسکول ، نرمل میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

نرمل: ریاستی سطح کے سہ روزہ سائنس ،میتھس ، انوائرمینٹل اور انسپائر ایگزیبیشن ۔2023 کے مقام سینٹ تھامس ہائی اسکول ، نرمل میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال اول کے ریاضی، زوالوجی اور ہسٹری امتحانات کا پرامن انعقاد
لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی نرمل کا ہائیکورٹ ایڈوکیٹ محترمہ ولادمیر خاتون کے ہاتھوں افتتاح
نرمل میں تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد، پانچ اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

9 تاریخ کو صبح 11 بجے پروگرام کا آغاز ریاستی وزیرتعلیم سبیتااندرا ریڈی وزیر جنگلات ،انڈومنٹ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وقانون اے ۔اندرا کرن ریڈی اور زیڈ پی چیئرپرسن کے۔ وجئے لکشمی رام کشن ریڈی کے ساتھ ملکر آغاز کریں گی۔

جبکہ معزز اعزازی مہمان کے طور پر عادل آباد ایم پی سویم باپو راؤ، اراکین کونسل جیون ریڈی، دنڈے وٹھل، کے رگھوتم ریڈی، اراکین اسمبلی وٹھل ریڈی، ریکھا شام نائیک، نرمل میونسپل چیئرمین جی۔ایشور شرکت کریں گے۔اسی طرح اعزازی مہمان کی حیثیت سے پرنسپال سیکریٹری ایجوکیشن واکاٹی کارونا، ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن سری دیواسینا، ایس سی آر ٹی ڈائریکٹر رادھا ریڈی، اور دیگر شرکت کریں گے۔

نرمل ضلع کلکٹر مشرف فاروقی نے آج پھر ایک مرتبہ سائنس ،میتھس ، انوائرمینٹل اور انسپائر ایگزیبیشن ۔2023 کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی کمیٹیوں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دی۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹرس ہیمنت بورکھڑے ، رام بابو اور دیگر موجود تھے۔

اس کے بعد کلکٹر نے ایڈیشنل کلکٹرس اور ڈی ای او کے ساتھ ملکر کھانا کھایا اور پکوان کی خوب تعریف کی۔

اس سے قبل ڈی ای او ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 9,10,11 جنوری کو منعقد ہونے والے سائنس ،میتھس ، انوائرمینٹل اور انسپائر ایگزیبیشن ۔2023 کیلئے تمام محکمہ جات کے علاوہ انتظامی کمیٹیوں کے تعاون سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے 33 اضلاع کے امیدوار اور گائیڈ ٹیچرس پہنچ کر اپنے نام رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔