کرناٹک

ایم یو ڈی اے کیس، چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف ایف آئی آر

بڑی پیشرفت میں کرناٹک لوک آیوکت پولیس نے میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم یو ڈی اے) کیس کے سلسلہ میں چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف جمعہ کے دن ایف آئی آر درج کی۔

بنگلورو: بڑی پیشرفت میں کرناٹک لوک آیوکت پولیس نے میسورو اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم یو ڈی اے) کیس کے سلسلہ میں چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف جمعہ کے دن ایف آئی آر درج کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے، سچ کی ہمیشہ جیت ہوگی: سدارامیا
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات

ایف آئی آر میں چیف منسٹر سدارامیا کا نام A1 (ملزم نمبر ایک) کے طورپر لیا گیا ہے جبکہ ان کی بیوی پاروتی کو A2 اور ان کے سالے ملیکارجن سوامی کو A3 بنایا گیا۔

ارکان اسمبلی و ارکان ِ پارلیمنٹ کے خلاف کیسس چلانے کے لئے بنی خصوصی عدالت نے میسورو لوک آیوکت کو کیس درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔