کھیل

محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا

پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر محمد یوسف نے بتایاکہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفی دے دیا۔

لاہور: پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر محمد یوسف نے بتایاکہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفی دے دیا۔

متعلقہ خبریں
حفیظ کو پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
جئے شاہ، اشرف نے ایشیا کپ شیڈول کوقطعیت دے دی

محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر لکھاہے کہ میں نے پاکستان ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا، مجھے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیلنٹ پر پورا یقین ہے، قومی ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق ہے کہ محمد یوسف کے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے پر اپنی ذمہ داری سے رضاکارانہ طورپر استعفیٰ دے دیاہے تاہم وہ دیگر اہم ذمہ داریوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنے دور میں ذمہ داری ادا کرنے پر محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے اور کہاہے کہ یوسف پی سی بی میں ایک اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پی سی بی نے کہاکہ وہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچ کے طورپر اپنے وسیع علم اور تجربہ کا اظہار کریں گے۔

یوسف پاکستان انڈر۔19 ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر۔19 مینز کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں تیسرے پوزیشن حاصل کی تھی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم ڈائرکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر عہدے سے ہٹادیا تھا جبکہ سابق کرکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق کے ساتھ ہیڈکوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کمیٹی میں شامل کیا تھا۔

اسی طرح بلال افضل کو بھی سلیکشن کمیٹی ہٹادیا تھا جبکہ ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ اور ڈائرکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان کو بھی سلیکشن کمیٹی سے باہر کردیا تھا۔

a3w
a3w