ایشیاء

پاکستان میں سڑک حادثہ‘13افراد کی موت

عہدیداروں نے بتایاکہ یہ افراد محنت مزدوری کرنے کیلئے پنجاب کے ضلع خوشاب آرہے تھے۔ یہ بات عینی شاہدین نے بتائی اورکہاکہ تیز رفتاری کی وجہ وہیکل ڈرائیورکے قابوسے باہر ہوگئی۔

لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کم از کم13افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بات بچاؤٹیم کے عہدیداروں نے بتائی اورکہاکہ ایک خاندان کے13افراد کی موت ہوگئی جن میں پانچ بچے شامل ہیں۔ اس حادثہ میں جوکہ آج پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیش آیا۔9 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

 عہدیداروں نے بتایاکہ منی ٹرک جس میں یہ افراد سفر کررہے تھے سڑک سے پھسل کر ایک نالہ میں گر گئی۔ عہدیداروں نے بتایاہے کہ  یہ وہیکل ضلع بنوسے آرہی تھی جوکہ صوبہ خیبرپختوانخواہ میں واقع ہے۔ منی ٹرک جوکہ پھسل کر گر گئی اس کے بعد راحت رسانی اورامدادی کام شروع کردیاگیاہے۔

یہ حادثہ لاہورسے تقریباً250 کیلومیٹرکے فاصلہ پر پیش آیا۔13افراد جن میں پانچ بچے شامل ہیں ان کی برسرموقع موت ہوگئی جبکہ زخمی9افراد کودواخانہ میں شریک کردیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ سرکاری عہدیدار نے بتائی۔

عہدیداروں نے بتایاکہ یہ افراد محنت مزدوری کرنے کیلئے پنجاب کے ضلع خوشاب آرہے تھے۔ یہ بات عینی شاہدین نے بتائی اورکہاکہ تیز رفتاری کی وجہ وہیکل ڈرائیورکے قابوسے باہر ہوگئی۔

 جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز نے حادثہ پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاج کے لئے ممکنہ بہتر انتظامات کریں۔

a3w
a3w