مہاراشٹرا

ممبئی: ننھی منی شاعرہ شیخ عافیہ کو’’بے بی پوئٹ‘‘ ایوارڈ

اس جشن اردو میں اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے مختلف انواع و اقسام کے پروگرام رکھے گئے جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بہت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ممبئی: ممبئی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو اور اردو چینل کے اشتراک سے منعقدہ جشن اردو میں ڈاکٹر وندنا مہاجن کے ہاتھوں ننھی منی شاعرہ شیخ عافیہ عبید الرحمٰن کو بے بی پوئٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقعے پر ڈاکٹر عبداللہ امتیاز (صدرشعبۂ اردو ممبئی یونیورسٹی) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مطلع کیا کہ ننھی منی شاعرہ عبید اعظم اعظمی کی صاحبزادی ہیں۔ عبیداعظم اردو کے مشہور شاعر اور ماہر عروض ہیں اوران کی بچی فطرتاً شعر گوئی کی طرف مائل ہے۔

شیخ عافیہ نے ایوارڈ حاصل کرنے سے قبل حاضرین کی فرمائش پر اپنا ایک شعر بھی سنایا

آنکھ تھی کھل گئی پونے چھے ہی بجے؛

جاگتے جاگتے ساڑھے چھے بج گئے؛

اس جشن اردو میں اردو کی ترویج و اشاعت کے لئے مختلف انواع و اقسام کے پروگرام رکھے گئے جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بہت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

شیخ عافیہ اسداللہ خان اسکول، کوسہ، تھانے میں تیسری جماعت کی طالبہ ہیں۔

اس موقع پرڈاکٹر احمد محفوظ (صدرشعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی)، ڈاکٹر معظم الدین (این سی ای آر ٹی، نئی دہلی)، ڈاکٹر ہوبناتھ پانڈے(شعبۂ ہندی ممبئی یونیورسٹی)، ڈاکٹر ایم اے پاٹنکر (ممبئی)،ڈاکٹر وندنا مہاجن (صدر شعبۂ مراٹھی ممبئی یونیورسٹی)، شعبہ اردو قمر صدیقی نے نظامت کی ۔