سوشیل میڈیا

مسجد میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ‘ ایک شخص گرفتار

انسپکٹر جنرل پولیس رمیت شرما نے بتایا کہ مقدس کتاب کا کچھ حصہ جلاہوا پایا گیا۔ یہ واقعہ یہاں چہارشنبہ کی شام کوتوالی علاقہ میں واقع فخرعالم مسجد میں پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آنند نے بتایا کہ اس کیس میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

شاہجہاں پور (یوپی): اترپردیش پولیس نے آج یہاں ایک مسجد میں قرآن مجید نذرآتش کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی تاج محمد کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس نے اس جرم کا ارتکاب کیوں کیا۔

 انسپکٹر جنرل پولیس رمیت شرما نے بتایا کہ مقدس کتاب کا کچھ حصہ جلاہوا پایا گیا۔ یہ واقعہ یہاں چہارشنبہ کی شام کوتوالی علاقہ میں واقع فخرعالم مسجد میں پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس آنند نے بتایا کہ اس کیس میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور بلاتاخیر تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

 انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور بعدازاں اسے بروجائی محلہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اومیش پرتاپ سنگھ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام سیوک دیویدی نے جائے واقعہ کا دورہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں۔ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ دریں اثنا پولیس دستہ کو مسجد کے قریب تعینات کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

a3w
a3w