شمالی بھارت

بجرنگ دل کی دھمکی‘ دہلی پبلک اسکول کی مسجد فیلڈ ٹرپ منسوخ

مسجد ٹرپ کا پتہ چلتے ہی بجرنگ دل وفد نے آج صبح نمائندگی کی کہ اسکول مینجمنٹ یہ پروگرام ترک کردے۔ بجرنگ دل قائد کیتن ترویدی نے مقامی میڈیا سے کہا کہ پرنسپل ڈی پی ایس سنہا نے ہمیں ٹرپ کینسل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

وڈودرہ: گجرات کے شہر وڈودرہ(بڑودہ) کے دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) نے پری پرائمری طلبا کو 5  اگست کو مسجد دکھانے لے جانے کا پروگرام منسوخ کردیا کیونکہ بجرنگ دل کارکنوں نے دھمکی دی کہ وہ مسجد کے سامنے احتجاج کریں گے۔

 اسکول انتظامیہ نے اس جمعہ کو فیلڈ ٹرپ کے لئے بچوں کے ماں باپ کی منظوری لی تھی۔ ماں باپ سے کہا گیا تھا کہ وہ 2  اگست تک اپنی رضامندی کا لیٹر متعلقہ کلاس ٹیچر کو سونپ دیں۔ مسجد ٹرپ کا پتہ چلتے ہی بجرنگ دل وفد نے آج صبح نمائندگی کی کہ اسکول مینجمنٹ یہ پروگرام ترک کردے۔ بجرنگ دل قائد کیتن ترویدی نے مقامی میڈیا سے کہا کہ پرنسپل ڈی پی ایس سنہا نے ہمیں ٹرپ کینسل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

 مسجد ٹرپ کی محالفت کی وجہ بتاتے ہوئے ترویدی نے کہا کہ ہمیں طلبا کو مسجد لے جانے کے اسکول مینجمنٹ کے کانسپٹ اور ایجنڈہ کا پتہ نہیں لیکن ہمارا سوال ہے کہ طلبا کو مسجد یا مندر کیوں لے جایا جائے۔ لے جانا ہی ہے تو انڈسٹرئیل یونٹس یا پکنک اسپاٹس پر لے جائیں۔

a3w
a3w