تلنگانہ
تلنگانہ: پوکسو مقدمہ میں سزا کے خدشہ پرایک شخص کی خودکشی کی کوشش
اپنی سیلفی ویڈیو میں سدھاکر ریڈی نے دعویٰ کیا کہ وہ بے قصور ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کے دوستوں نے فوری طور پر اس کی لوکیشن معلوم کی اور اُسے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: پوکسو مقدمہ میں سزا کے خوف پرایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے
سبھاش پلی گاؤں میں پیر کی صبح پیش آیا ۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے زہرپی رہا تھا۔
متاثرہ شخص کی شناخت سدھاکر ریڈی کے طور پر ہوئی ہے، جو اسی گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف بچوں کے جنسی استحصال سے تحفظ (پوکسو) ایکٹ کے تحت تقریباً دو سال قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جب کیس اپنے آخری مراحل میں پہنچا، تو اسے ممکنہ سزا کا خوف لاحق ہو گیا، جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔