دہلی
ٹرینڈنگ

بریانی کیلئے قتل کی ہولناک واردات، 55 مرتبہ چاقو گھونپنے کے بعد لاش گھسیٹنے کا واقعہ (ویڈیو)

مشرقی دہلی کی ویلکم کالونی میں جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ایک 16 سالہ نوجوان نے جو بظاہر حالت ِ نشہ میں تھا‘ ایک اور نوجوان کو زائداز 55 مرتبہ چاقو گھونپا‘ اس کا گلا کاٹ دیا اور اس کی لاش سڑک پر گھسیٹتا رہا۔

نئی دہلی: مشرقی دہلی کی ویلکم کالونی میں جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ایک 16 سالہ نوجوان نے جو بظاہر حالت ِ نشہ میں تھا‘ ایک اور نوجوان کو زائداز 55 مرتبہ چاقو گھونپا‘ اس کا گلا کاٹ دیا اور اس کی لاش سڑک پر گھسیٹتا رہا۔

متعلقہ خبریں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار
سرورنگر کے مقتول محمدعمران کے خاندان سے مشتاق ملک کی ملاقات
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

جنتا مزدور کالونی میں منگل کے روز پیش آنے والی قتل کی اس واردات کی خوفناک تفصیلات سی سی ٹی وی پر قید ہوگئیں۔ 2.23 منٹ کے فوٹیج میں ملزم کو اپنے اطراف و اکناف کے لوگوں کو دھمکاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم کو چہارشنبہ کی صبح گرفتار کیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اس 17 سالہ نوجوان سے واقف نہیں تھا جس کے پاس وہ بریانی خریدنے کے لئے پیسے مانگنے گیا تھا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس(نارتھ ایسٹ) جوائے ٹرکی نے بتایا کہ ہم نے قتل میں استعمال کردہ ہتھیار برآمد کرلیا ہے۔

ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ اس نے چاقو کہاں سے خریدا تھا۔ یہ جرم منگل کی رات تقریباً 11:15 بجے کیا گیا تھا۔ زخمی نوجوان کو فوری ہاسپٹل لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی فوت ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نوجوان ایک شخص کو تنگ گلی میں گھسیٹ رہا ہے اور پھر اسے مسلسل چاقو گھونپتا ہے۔

ایک تحقیقاتی عہدیدار نے بتایا کہ چاقو گھونپنے کے بعد بھی یہ نوجوان نہیں رکا۔ اس وحشیانہ حرکت کے ارتکاب کے دوران اس رقص کرتا ہوا دیکھا گیا۔ ایک شخص نے یہ دیکھنے کے لئے کہ وہاں کیا ہورہا ہے‘ دروازہ کھولا لیکن ملزم نے چاقو لہراتے ہوئے اسے دھمکایا۔

مہلوک نے جب بریانی خریدنے کے لئے ملزم کو پیسے دینے سے انکار کیا تو وہ غصہ میں بھپر گیا۔ دونوں کے درمیان زبانی بحث و تکرار ہوئی جو بہت جلد ہاتھاپائی میں تبدیل ہوگئی۔ ملزم نے مہلوک پر قابو پالیا جو 17 سال کا تھا اور جعفرآباد کا ساکن تھا۔

اس نے پہلے اس کا گلا گھونٹا اور پھر اس کے بے ہوش ہوجانے کے بعد جیب سے چھوٹا سا چاقو نکالا اور اس پر کئی مرتبہ چاقو سے وار کیا۔ بعدازاں وہ اسے گلی میں گھسیٹنے لگا اور اس کے چہرہ‘ گردن‘ پشت‘ آنکھوں کے نیچے زائداز 55مرتبہ چاقو گھونپا۔ ملزم کو چیخ چیخ کر لوگوں کو دور رہنے کے لئے کہتے ہوئے دیکھا گیا۔

تفتیش کار نے بتایا کہ اس واقعہ کے رونما ہونے کے وقت ملزم حالت ِ نشہ میں تھا۔یہ سلسلہ وہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ملزم نے لاش کو بالوں سے پکڑا اور اسے گھسیٹتا ہوا اسی گلی سے گزرا۔ اس نے مہلوک کی جیب سے 350 روپے نکال لئے اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ہم نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے کافی مدد ملی ہے۔

a3w
a3w