تلنگانہ
تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع مستقر میں قتل کی واردات
ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو مہلک ہتھیار سے بے رحمی سے قتل کر دیا۔مہلوک شخص کی شناخت 37سالہ سُریش کے طور پر ہوئی ہے، جو گیتانجلی کامپلکس میں کلر لیب کا مالک تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع مستقر میں گزشتہ شب قتل کی واردات پیش آئی۔
ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو مہلک ہتھیار سے بے رحمی سے قتل کر دیا۔مہلوک شخص کی شناخت 37سالہ سُریش کے طور پر ہوئی ہے، جو گیتانجلی کامپلکس میں کلر لیب کا مالک تھا۔
رات کے وقت وہ اپنے لیب میں موجود تھا کہ اچانک ماسک پہنے نامعلوم حملہ آور وہاں آئے اور ہتھیار سے اُس پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: میل اسٹاف نرس نے نشہ کے زیادہ مقدار والے انجکشن لے کر خودکشی کر لی
سُریش کے سینے اور گردن پر شدید وار کئے گئے۔ وہ بھاگ کر جان بچانے کی کوشش بھی کر رہا تھا مگر حملہ آوروں نے اُسے نہیں چھوڑا۔پولیس اس معاملے کی جانچ گھریلو جھگڑوں یا پرانی دشمنی کے زاویہ سے کر رہی ہے۔