حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات پر بی آر ایس قائدین کی وضاحت

بی آر ایس سے اپنی وفاداریاں کانگریس میں منتقل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آخر تک بی آر ایس پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔

حیدرآباد: ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس کے ایم ایل ایز نے واضح کیا کہ وزیراعلی اے ریونت ریڈی سے ان کی ملاقات کو غلط نہیں ٹہرایاجاسکتا کیونکہ ان کا واحد مشن اپنے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل کی نمائندگی کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو غلاف مبارک روانہ
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیتالکشما ریڈی (نرساپور)، کے پربھاکر ریڈی (دوباک)، جی مہیپال ریڈی (پٹن چیرو) اور مانک راؤ (ظہیرآباد) نے کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل اور پروٹوکول کے مسائل کی نمائندگی کرنے کے لیے وزیراعلی سے ملاقات کی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اپنے حلقوں کی ترقی کی خاطر وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراء سے ملنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بی آر ایس سے اپنی وفاداریاں کانگریس میں منتقل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آخر تک بی آر ایس پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے بی آر ایس قیادت کی رضامندی کے بغیر ریونت ریڈی سے ملاقات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی قیادت کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا ”ہمیں ریاست کی ترقی کے لئے وزراء سے بات چیت کرنے یا ملنے کی آزادی ہے”۔

 انہوں نے کہا کہ انہوں نے میدک ضلع میں آبپاشی پراجکٹس کے بارے میں وزیرعلی سے نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ایک بار پھر وزیر اعلیٰ یا متعلقہ وزراء سے ملیں گے۔