تلنگانہ
کے پربھاکر ریڈی پر قاتلانہ حملہ ریونت ریڈی کی مذمت
صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے ایم پی و دوباک اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی ایم پی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے ایم پی و دوباک اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی ایم پی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی تشدد پر یقین نہیں رکھتی کانگریس پارٹی گاندھی جی کے نظریہ عدم تشدد پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو بھی اس حملہ میں ملوث ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے اور اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔