موسیٰ ندی کے طاس کے علاقوں کوخوبصورت بنایا جائے: چیف منسٹر ریونت ریڈی
چیف منسٹر نے عہدیدراوں کو ہدایت دی کہ حیدرآباد شہر میں 55 کیلومیٹر طویل موسیٰ ندی کے طاس کے علاقہ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے عوام کے تمام طبقات کیلئے موزوں و بہترین ڈیزائن کا انتخاب کریں۔
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے عہدیراروں کو ہدایت دی کہ آئندہ تین برسوں میں موسیٰ ندی کے طاس کے علاقہ کو فروغ دیں۔ چیف منسٹر نے آج موسیٰ ندی کے طاس کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی عہدیدارو ں کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔
انہوں نے عہدیدراوں کو ہدایت دی کہ حیدرآباد شہر میں 55 کیلومیٹر طویل موسیٰ ندی کے طاس کے علاقہ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے عوام کے تمام طبقات کیلئے موزوں و بہترین ڈیزائن کا انتخاب کریں۔
انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ میں امیوزمنٹ پارکس‘ فوارے‘ بچوں کے واٹرس اسپورٹس کی سہولتیں‘ پھیری والوں‘ تجارتی علاقے اور شاپنگ مالس بھی شامل ہونے چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں کو چاہئے کہ دیگر ممالک اور ملک کی دیگر ریاستوں میں دریا کے طاس کے علاقوں میں پہلے سے ہی موجود پروجیکٹس کے ڈیزائنس کا مشاہد کرلیں۔
اندرون تین ماہ کاموں کا آغاز ہوجانا چاہئے۔ اچانک سیلاب کا سامنا کرنے کے لئے بارش کے پانی کا رخ موسیٰ ندی کی سمت موڑنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مستقبل میں بھی موسیٰ ندی کے طاس کے فروغ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئے۔
موسیٰ ندی کے طاس میں واقع چارمینار‘ تارامتی بارہ دری کی تاریخی عمارات اور دیگر سیاحتی علاقوں کو مربوط کرتے ہوئے ایک سیاحتی سرکٹ ڈیزائن بنایا جائے۔ چیف منسٹر نے عہدیدار و ں سے کہا کہ پروجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) طریقہئ کار میں انجام دینے کے لئے منصوبے تیار کئے جائیں۔