مشرق وسطیٰ

عازمین حج کی سہولت کے لیے مشاعر مقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کے اعلان سے واضح ہوتا ہے کہ ذرائع نقل و حمل کا پورا شعبہ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ اور قابلِ بھروسہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی ریلوے نے متعلقہ سکیورٹی اداروں اور دیگر ایجنسوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی ریلوے کمپنی (سار) کی جانب سے المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو حج سیزن کے دوران عازمین حج کی خدمت کے لئے ہمہ وقت وقف رہے گا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کے اعلان سے واضح ہوتا ہے کہ ذرائع نقل و حمل کا پورا شعبہ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی محفوظ اور قابلِ بھروسہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی ریلوے نے متعلقہ سکیورٹی اداروں اور دیگر ایجنسوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

حج سیزن کے محفوظ اور اعلٰیٰ کارکردگی پر مبنی آغاز کی ضمانت کے طور پر، تین ایسی فرضی مشقیں کی گئیں جن میں ہجوم کو ویسے ہی عروج پر فرض کیا گیا تھا جیسے حج کے انتہائی اہم اور مصروف ترین لمحات میں ہوتا ہے۔ اِن مشقوں کا مقصد ہجوم کے بارے میں ممکنہ حتمی حد تک درست اندازہ لگانا اور کنٹرول، ٹرینوں اور سٹیشنز کو سخت معیار پر پرکھنا تھا۔

واضح رہے کہ المشاعرالمقدسہ میٹرو پروجیکٹ، پانچ مخصوص آپریشنل مراحل کے تحت کام کرے گا، جنھیں خاص طور پر حجاجِ کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور مناسک کی ترتیب کے تحت مقدس مقامات پر لانے اور لے جانے کے تیار کیا گیا ہے۔

عازمینِ حج کے لیے فراہم کیے جانے والے ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد کے طور پر، میٹرو نیٹ ورک کے نو سٹیشنوں کو مشاعرِ مقدسہ کے درمیان قائم کیا کیا گیا ہے جن میں میدانِ عرفات، مزدلفہ اور منٰی جیسے مقامات شامل ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ منٰی کا آخری اسٹیشن، جمرات کے پُل کی چوتھی منزل تک پھیلا ہوا ہے جس سے ہجوم کے بہاؤ کو محفوظ اور بِلا تعطل بہتر بنایا جا سکتا ہے۔