امریکہ و کینیڈا

مسلم ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکہ سے نکال دینا چاہیے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے امریکی صدر نے کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں کو ملک سے نکال دینا چاہیے امریکی صدر نے کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

ٹرمپ نے دونوں ارکان کانگریس پر ’پاگل‘ اور ’دماغی طور پر بیمار‘ ہونے کے الزامات بھی عائد کیے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب منگل کے روز کانگریس میں ٹرمپ کے خطاب کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

دوسری جانب امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے صدر ٹرمپ کے بیانات کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات سیاسی تقسیم اور نفرت کو فروغ دیتے ہیں۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف اس نوعیت کی زبان جمہوری اقدار کے منافی ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔