مشرق وسطیٰ

مسلم اتحاد پرزور، خطبہ جمعہ سے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا خطاب

آیت اللہ خامنہ ای نے سورہ العصر کی تلاوت کرتے ہوئے صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جہاد اور اسلامی نظام کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد ہی مسلمانوں کے مسائل کا واحد حل ہے۔

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 5 سال بعد جمعہ کا خطبہ دیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطبے میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اورحزب اللہ کے رہنما شہید حسن نصر اللہ کو اسرائیلی حملے میں شہادت پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
غزہ کے الاقصیٰ ہاسپٹل سے فلسطینی جان بچاکر بھاگنے لگے

آیت اللہ خامنہ ای نے سورہ العصر کی تلاوت کرتے ہوئے صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جہاد اور اسلامی نظام کی افادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد ہی مسلمانوں کے مسائل کا واحد حل ہے۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو اتحاد اور اتفاق کے ساتھ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اور مظلوموں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

خامنہ ای نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطینی اپنے حق پر ہیں اور ایران ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ مزید کہا کہ دیگر مسلم ممالک کو بھی فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے۔

اسرائیل کی ایران پر حملے کی دھمکی کے تناظر میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے اور ایران اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے گا۔ اپنے خطبے میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

a3w
a3w