آندھراپردیش

اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد 25 طلبہ بیمار پڑ گئے

تقریبا 25بچوں نے دوپہر میں، کھانا کھایا جس کے بعد 8 طلبا نے الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر تدریسی عملہ نے انہیں آٹو میں سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ مزید 17 بچے بھی بیمار ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کے کدری اسکول میں حکام کی جانب سے فراہم کردہ دوپہر کا کھانے کھانے کے بعد25 طلبہ بیمار ہو گئے۔ کدری کے میونسپل پرائمری سکول میں 148 طلباء زیر تعلیم ہیں۔

 گذشتہ روز اسکول میں 121 طلبہ حاضر ہوئے جنہوں نے باسی کھانا فراہم کرنے کی شکایت اسکول کی پرنسپل سے کی جس پر اسکول پرنسپل نے کیٹرینگ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ تازہ کھانا بچوں کو فراہم کرے تاہم ایجنسی نے بچوں کو کھانا فراہم کیا۔

تقریبا 25بچوں نے دوپہر میں، کھانا کھایا جس کے بعد 8 طلبا نے الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر تدریسی عملہ نے انہیں آٹو میں سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ مزید 17 بچے بھی بیمار ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔

 ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ایس وی کرشنا ریڈی نے کہا کہ غلط کھانا پکانے اور کھانے کے ناقص معیار جیسی وجوہات کی وجہ سے بچے بیمار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اسپتال میں طلباء کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی حالت مستحکم ہے۔