مسلمان گائے ذبح نہیں کرتے: ڈگ وجئے سنگھ
ڈگ وجئے سنگھ نے قرآن مجید اوراحادیث کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کتابوں میں لکھاہے کہ گائے کوذبح نہیں کیاجاناچاہئے اوراس کا دودھ انتہائی صحت مندہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نیمچ میں ایک خانگی ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
نیمچ(مدھیہ پردیش): کانگریس کے قومی سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گاؤسیوا قدیم زمانہ سے ہمارے کلچرکاحصہ ہے۔ یہ غلط فہمی ہے کہ مسلمان گائے کوذبح کرتے ہیں۔
ڈگ وجئے سنگھ نے قرآن مجید اوراحادیث کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کتابوں میں لکھاہے کہ گائے کوذبح نہیں کیاجاناچاہئے اوراس کا دودھ انتہائی صحت مندہے۔
ڈگ وجئے سنگھ نیمچ میں ایک خانگی ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بی جے پی قائدین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ان کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرے گی کیونکہ دونوں کے نظریات مختلف ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یسوع مسیح نے بھی کہاتھاکہ کسی کوہلاک نہیں کیاجاناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم ’واسودیوا کٹم بکم‘ کی بات کرتے ہیں تواس پرعمل بھی کیاجانا چاہئے۔ منڈسورکے رکن پارلیمنٹ اوربی جے پی لیڈرسدھیرگپتانے گائے کے ذبیحہ سے متعلق ڈگ وجئے سنگھ کے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ سابق چیف منسٹرہیں اورکسی بھی موضوع پر گفتگو کرتے ہیں‘لیکن ہم نے ذبیحہ گاؤ کے بارے میں کبھی یہ بات نہیں کہی ہے۔
آزادی کے بعد سے ان لوگوں نے پتہ نہیں کہاں سے یہ باتیں فرض کرلی ہیں اورپتہ نہیں کیوں وہ اسے دوسروں سے منسوب کرتے ہیں۔ گائے کسی ہندویا مسلمان کی کیوں ہوگی۔