حیدرآباد
میرے باپ کو زبردستی گرفتار کیا گیا، بنڈی سنجے کے بیٹے کا دعویٰ
بھاگیرتھ نے کہاکہ ان کے والد نے کمشنر پولیس سے فون پر بات کرنے کی بھی کوشش کی تاہم وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کے والد کو پولیس زبردستی لے گئی۔ مزاحمت پر بی جے پی کارکنوں کو بھی روکا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے بیٹے بھاگیرتھ نے پولیس پر زبردستی ان کے باپ کو گرفتار کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے بنڈی سنجے کی گرفتاری کی مذمت کی اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بغیر وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ان کے والد(بنڈی سنجے) رات کو کھانا کھا رہے تھے۔ اسی وقت پولیس گھر پر آگئی۔ اسی دوران ان کو بتایا گیا کہ پولیس ان کو گرفتار کر رہی ہے۔
ان کے والد نے کمشنر پولیس سے فون پر بات کرنے کی بھی کوشش کی تاہم وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کے والد کو پولیس زبردستی لے گئی۔ مزاحمت پر بی جے پی کارکنوں کو بھی روکا گیا۔بعض کارکنوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔