تلنگانہ

اردو لائبریریوں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان، درخواستیں داخل کرنے اردو اکیڈیمی کی اپیل

بی شفیع اللہ ڈائرکٹر/ سکریٹری تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے”اردو لائبریریوں کو یکجا کرنے اوران کے ڈیجیٹلائزیشن“ کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے

حیدرآباد: بی شفیع اللہ ڈائرکٹر/ سکریٹری تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے”اردو لائبریریوں کو یکجا کرنے اوران کے ڈیجیٹلائزیشن“ کے کام کا بیڑہ اٹھایا ہے اور مختلف لائبریریوں کے انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود اہم اردو کتابوں کی فہرست کو محفوظ کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد کے لیے تفصیلات فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں
اردو لائبریریز کا ڈیجیٹلائزیشن، 10 اپریل آخری تاریخ
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
اردو اکیڈیمی ایوارڈ تقریب: تلگو تہذیب مسلط کرنے پر صلاح الدین نیر کا سخت اعتراض
اقامتی اسکولوں میں ٹی جی ٹی اساتذہ کے تقررات

انہوں نے بتایا کہ ایسی اردو لائبریریوں کو فنڈفراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو خراب مالی حالات کے ساتھ کام کر رہی ہیں جس سے ان کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

بی شفیع اللہ نے اردو لائبریریوں کے ذمہ داران و عہدیداران سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی لائبریریوں کو مالی اعانت کی منظوری کے سلسلہ میں صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی میں کتابوں کی فہرست و دیگرتمام تفصیلات کے ساتھ رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایسی لائبریریز اپنا رجسٹریشن کرواسکتی ہیں جن میں کم ازکم 10,000 اردوکتابیں ہوں اورلائبریری کا تعمیر شدہ حصہ 100 مربع گز سے کم نہ ہو۔

رجسٹریشن کیلئے درکار درخواست فارم صدردفتر تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی‘ حیدرآباد سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔