سوشیل میڈیا

فلسطینیوں پر ہونے والا ظلم دیکھ کر میرا دل روتا ہے: ثناخان

ثنا خان نے لکھا کہ میرا دل روتا ہے، غزہ میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے دیکھنا مشکل ہے۔ثناء خان نے لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اہل فلسطین کو جنت الفردوس کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ ہر روز فلسطینی بہن بھائیوں پر ہونے والا ظلم دیکھ کر میرا دل روتا ہے۔ ثناء خان نے انسٹا گرام پر فلسطینی پرچم کے ساتھ اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ جب اللّٰہ تمہارے ساتھ ہو تو کسی سے نہ ڈرو‘ یہ جملہ صحیح معنوں میں فلسطینیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ثناء خان نے لکھا ہے کہ ظالم ہر دور میں تھے اور آگے بھی ہوں گے بس دعا کرتے رہیں کہ اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہمیں طاقت و صبر عطا فرمائے۔

اُنہوں نے لکھا کہ میرا دل روتا ہے، غزہ میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے دیکھنا مشکل ہے۔ثناء خان نے لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اہل فلسطین کو جنت الفردوس  کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یہ دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں بھی جنت کے لیے منتخب کر لیں، آمین۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

a3w
a3w