کھیل

ورلڈ کپ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ کون ہوگا؟

تاہم سابق آسٹریلوی اسٹار میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ میں اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کے لئے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا ہے۔

لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ رواں سال ہندوستان میں شیڈول ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ کون سا کھلاڑی ہوگا، یہ میتھو ہیڈن نے بتا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد ہندوستان بھیجے گا

پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے رواں برس پڑوسی ملک اور روایتی حریف ہندوستان جانا ہے۔ یوں تو قومی ٹیم میں کئی اسٹار کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت کئی نام آتے ہیں جو تن تنہا اپنی پرفارمنس سے کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

تاہم سابق آسٹریلوی اسٹار میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ میں اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کے لئے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا ہے۔

میتھو ہیڈن نے اپنی پیشگوئی کو درست ثابت کرنے کے لئے ہندوستانی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی مثال دی اور کہا کہ جس طرح جڈیجا اپنی ٹیم کے لئے تینوں شعبوں میں کار آمد ہیں، اسی طرح شاداب خان بھی تینوں شعبوں کے ماہر کرکٹر ہیں اور اسی بنیاد پر وہ کہتے ہیں کہ اس بار بھی شاداب گرین شرٹس کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان جو قومی ٹیم میں نائب کپتان کی ذمے داریاں بھی انجام دے رہے ہیں، کئی بار اپنی بولنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کو فتح یاب کرا چکے ہیں اور دنیا ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔

a3w
a3w