دہلی

ہندوستانی ریلوے کا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کیے جانے والے عوامی خدمت کے پروگراموں میں سب سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کو لے کر ہندوستانی ریلوے کا نام "لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ" میں درج ہوا ہے۔

نئی دہلی: ملک کے مختلف مقامات پر منعقد کیے جانے والے عوامی خدمت کے پروگراموں میں سب سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کو لے کر ہندوستانی ریلوے کا نام "لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ” میں درج ہوا ہے۔

وزارت ریلوے نے 26 فروری 2024 کو ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں 2140 مقامات پر 4019516 لوگوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ریلوے پلوں کے اوپر/نیچے سڑک کے افتتاح اور ریلوے اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقد کیا گیاتھا۔

اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں ہندوستانی ریلوے کی وسیع کوششوں اور حرکیات کو سراہا گیا ہے اور اس کے لیے ہندوستانی ریلوے کا نام ’’لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ‘‘ میں درج کیا گیا ہے۔

a3w
a3w