شمالی بھارت

قومی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ نے بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

قومی سطح کی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ کور نے مبینہ طور پر اپنے بھائی اور بھابھی سے جھگڑے کے بعد پنجاب میں بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پٹیالہ: قومی سطح کی ہاکی کھلاڑی سمن دیپ کور نے مبینہ طور پر اپنے بھائی اور بھابھی سے جھگڑے کے بعد پنجاب میں بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ والد کی شکایت پر بھائی اور بھابھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سمن دیپ کے والد جسپال سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ وہ اپنے بیٹے وکرم جیت سنگھ اور بہو کی طرف سے سمن دیپ کے ساتھ بدسلوک سے پریشان تھے۔

پولیس نے بتایا کہ سمن دیپ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پنکی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے سمن دیپ کی لاش برآمد کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

a3w
a3w