امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں ٹرمپ کی امیگریشن کارروائیوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری، شہریوں کا شدید احتجاج

اٹلانٹا اور پورٹ لینڈ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور طلبہ کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا جبکہ بعض ریاستوں میں اسکول بند رہے۔

واشنگٹن  : واشنگٹن ڈی سی، ایریزونا، کولوراڈو، مشی گن، اٹلانٹا اور پورٹ لینڈ سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور طلبہ کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا جبکہ بعض ریاستوں میں اسکول بند رہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ہزاروں ٹرمپ مخالف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف نے 37 سالہ الیکس پریٹی کی ہلاکت پر شہری حقوق کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم 37 سالہ رینی نکول گُڈ کی ہلاکت پر تاحال کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔

امریکی حکام کے مطابق پریٹی کی ہلاکت کی مکمل چھان بین اب ایف بی آئی کرے گی۔

ابتدائی طور پر حکومتی عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ پریٹی نے اسلحہ لہرایا تھا تاہم بعد میں اس واقعے پر کئی پر سوالات اٹھے گئے۔

دوسری جانب نکول گُڈ کو ابتداء میں ’دہشت گرد‘ قرار دیا گیا مگر بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیجز کے تجزیے سے ظاہر ہوا کہ وہ موقع سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی دباؤ حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

افریقی نژاد امریکی ماہرِ قانون و پروفیسر ڈچس ہیرس کے مطابق امریکی تاریخ میں اصلاحات اکثر مزاحمت کے بعد ہی ممکن ہوئی ہیں۔