حیدرآباد

نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی

کارگزارصدرتنظیم ڈاکٹریوسف حامدی کی قیادت میں 4:30 بجے شام صدردفتر مدینہ منشن نارائن گوڑہ سے تعمیرملت کے عہدیداروں و اراکین پرمشتمل وفد حظیرہ مشیر آباد پہنچے گا جہاں فاتحہ خوانی ہوگی اور چادر گل پیش کی جائے گی۔

حیدرآباد: معتمد عمومی عمر احمد شفیق نے بتایا کہ کل ہند مجلس تعمیرملت کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی 4 رجب المرجب مطابق 5جنوری اتوارکو قائد ملت بہادر یارجنگ کی سالانہ فاتحہ کا اہتمام کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اس سلسلہ میں کارگزارصدرتنظیم ڈاکٹریوسف حامدی کی قیادت میں 4:30 بجے شام صدردفتر مدینہ منشن نارائن گوڑہ سے تعمیرملت کے عہدیداروں و اراکین پرمشتمل وفد حظیرہ مشیر آباد پہنچے گا جہاں فاتحہ خوانی ہوگی اور چادر گل پیش کی جائے گی۔تمام عہدیداروں و اراکین سے 4 بجے شام تک صدر دفتر مدینہ منشن نارائن گوڑہ پہنچنے کی خواہش کی گئی ہے۔