انٹرٹینمنٹ
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
گانا ’یار کا ستایا ہو اہے‘ میں نوازالدین دل جلے عاشق کی طرح شہناز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس گانے کو بی پراک نے اپنی درد بھری آواز دی ہے۔ گانے کا میوزک بھی بی پراک کا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور اداکارہ شہناز گل کا گانا یار کا ستایا ہوا ہے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
گانا ’یار کا ستایا ہو اہے‘ میں نوازالدین دل جلے عاشق کی طرح شہناز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس گانے کو بی پراک نے اپنی درد بھری آواز دی ہے۔ گانے کا میوزک بھی بی پراک کا ہے۔ گانے کو لکھا اور کمپوز جانی نے کیا ہے۔
شہناز گل اور نوازالدین صدیقی کو خوبصورتی سے کیمرے میں دکھایا ہے۔ گانے کی کوریوگرافی راجیت دیو نے کی ہے۔