انٹرٹینمنٹ

نواز الدین نے سابق بیوی اور بھائی کے خلاف100کروڑ کا ہتک عزت مقدمہ دائر کیا

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے بمبئی ہائی کورٹ میں اپنی سابق اہلیہ عالیہ عرف زینب صدیقی اور اپنے بھائی شمس الدین صدیقی پر ان کے خلاف اہانت آمیز اور جھوٹے بیانات دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ میں 100کروڑ روپئے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے بمبئی ہائی کورٹ میں اپنی سابق اہلیہ عالیہ عرف زینب صدیقی اور اپنے بھائی شمس الدین صدیقی پر ان کے خلاف اہانت آمیز اور جھوٹے بیانات دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ میں 100کروڑ روپئے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا۔

متعلقہ خبریں
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
فٹبالر کریم بنزیما نے فرانس کے وزیر داخلہ کے خلاف ہتک عزت کا کیس کردیا
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
خاتون کو نابالغ لڑکی کیساتھ امریکہ منتقل ہونے کی مشروط اجازت
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع

30/ مارچ کو ریاض چاگلہ کی سنگل بنچ اس مقدمہ کی سماعت کرسکتی ہے۔

اداکار‘ اپنی سابق بیوی کے ساتھ ازدواجی تنازعہ میں الجھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ عالیہ اوران کے بھائی کو انہیں بدنام کرنے والے کسی بھی بیان سے مستقل طور پر روکے۔

انہوں نے اپنی سابق بیوی اور بھائی سے تحریری معذرت خواہی کا بھی مطالبہ کیا۔